پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ ذرائع کے مطابق پسکول اور رخشاں برساتی نالے کے کنارے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عمران ولد عبداللہ آ زاد ساکن خدابادان ھلاک ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم سالم ولد یعقوب قوم بلوچ سکنہ غریب آباد چتکان پنجگور جوکہ مقتول کے ساتھ تھے ،کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول مہ میگزین اور زندہ راﺅنڈ برآمد کرکے ملزم کے خلاف دو مقدمات مقدمہ فرد نمبر 80/2024 بجرم زیر دفعہ 302 ق د۔ مقدمہ فرد نمبر 81/2024 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔