کیچ: ہر رات مقامی آبادی پر فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کے خلاف پیر کو سی پیک M8 شاہراہ کو بلاک کریں گے۔ یہ بات اہلیانِ تجابان کیچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز تجابان میں ہر رات مقامی آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے مقامی آبادی کا جینا محال کر رکھا ہے ۔رات بھر کی فائرنگ سے علاقہ مکین خصوصا خواتین بچے اور دل کے عارضہ میں مبتلا بزرگ شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں ۔
انھوں نے بیان میں اعلان کیا ہے یہی وجہ ہے کہ فورسز کیخلاف پیر کے روز تجابان کے مقام پر سی پیک شاہراہ ایم ایٹ کو بند کرکے دھرنا دیا جائے گا ۔
انھوں نے علاقہ مکینوں سے دھرنے میں شرکت اور ٹرانسپورٹروں سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔