دکی میں مسلسل طوفانی بارش ،درجنوں گھر منہدم، شہر  کا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطہ

دکی میں جاری طوفانی بارش کا سلسلہ تھم گیا شہر اور مختلف مقامات پر درجنوں گھر منہدم ہوگئے۔  اسسٹنٹ کمشنر دکی کے مطابق ناصر آباد کے علاقے میں سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے 15 مکانات مکمل طور پر گر کر تباہ ہوگئے ہیں ۔ جبکہ درجنوں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مکانات گرنے سے قیمتی سامان فریںچر اور سونا سمیت دیگر سامان ملبے تلے دب گیا۔سینکڑوں متاثرین نے نقل مکانی کی متاثر ہونے والے افراد مقامی لوگوں نے اپنے گھر اور مہمان خانے منتقل کردئیے ۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مکانات دکی شہر ،کلی جعفر شاہ میرا ،غریب آباد ،کلی زمان اور کلی حیات خان ناصر سمیت کلی ملا عبداللہ میں گر گئے ہیں کلی ملا عبداللہ میں 17 مکانات مکمل طور پر گر گئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تاحال کوئی امدادی سامان نہییں پہنچایا گیا ۔مقامی لوگ اپنی مدد اپکے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

سیلابی ریلے کی وجہ سے ناصر آباد روڈ پر پانی جمع ہونے سے دو دن سے کوہلو شاہراہ پر ٹریفک تاحال معطل ہے۔

شاہراہ پر تاحد نگاہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ناناصاحب زیارت لونی اور بارکھان سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔

بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے سینکڑوں متاثرین امداد کے منتظر ہیں تاحال کوئی امدادی سامان متاثرین تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت فائرنگ ایک شخص قتل،مچھ سنٹرل جیل  میں سزاے موت کے قیدی ھلاک

جمعہ جون 7 , 2024
تربت۔ کلاتک مرمر کراس کے مقام پر ایک شخص قتل، علاقائی ذرائع کے مطابق کلاتک کے نزدیک مرمر کراس پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق لیویز فورس اس علاقہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ