تربت احتجاج ، ریلی،جلسہ ،لاپتہ افراد کو  بازیاب کرنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

کیچ بلیدہ سے جبری لاپتہ کیے گئے افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بدھ کی شام شہید فدا چوک سے ایک ریلی نکالی جس میں متاثرہ خاندانوں کے افراد کے علاوہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بی ایس او پجار کے کارکنان نے شرکت کی۔

ریلی میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جنہوں نے لاپتہ افراد کے تصاویر کے ساتھ احتجاجی نعروں پر مبنی بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکا نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نعرہ بازی کرتے ہوئے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا اور ڈپٹی کمشنر کیچ کی آفس کے سامنے  تین روز سے جاری دھرنا گاہ پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرلی ۔

احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے  لاپتہ افراد کے لواحقین  نےکہا کہ کسی فرد کو ماورائے عدالت اور قانون غائب کرنا ملک کے قانون کی خلاف ورزی اور شہریوں کے حقوق کی پامالی ہے، ہم جیسے ہزاروں خاندان بلوچستان بھر میں سڑکوں پر سالوں سے خوار پھر رہے ہیں مگر کسی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی انتظامیہ اور عدلیہ سے لے کر پارلیمنٹ سب گونگے اور بہرے بن گئے ہیں اس لیے اس ریاست میں قانون کا راج ختم ہوگیا ہے۔

He said that the youth of Balochistan have been living a life of repression in prisons for years, their family members are not being told anything about their well-being. We marched thousands of kilometers on foot for justice. We went to the ministers and met the administration several times, but our loved ones have not been recovered, instead the enforced disappearances have increased. Every day there are reports of enforced disappearances from some area.

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں نظر آتی جس اداروں کے جو جی میں آئے وہ قانون کو بالائے طاق رکھ کر وہی کر گزرے گا ہم نے بارہا کہا ہے کہ اگر جبری گمشدہ کیے گئے ہمارے پیارے گناہ گار ہیں تو انہیں اپنی ہی عدالتوں میں پیش کرکے سزا ہی دلادیں مگر عدالتوں کے سامنے پیش تو کریں تاکہ ہمیں ان کے متعلق معلومات حاصل ہوسکے۔

جلسہ میں اعلان کیا گیا  کہ وہ ڈپٹی کمشنر کی آفس کا گھیراؤ ختم نہیں کریں گے جب تک انہیں لاپتہ افراد کے بارے میں تسلی بخش جواب نہیں دیا جاتا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ژوب میں تین افراد کے اغوا کی کوشش، احتجاجا شاہراہ بند

منگل جون 4 , 2024
ژوب گزشتہ شب کلی دیرہ گئی کے قریب مسلح افراد نے کلی ولہ اکرم کے رہائشی امان اللہ، ایاز خان اور مطیع اللہ نامی افراد کو حملہ کرکے غوا کرنے کی کوشش کرکے فائرنگ کی جس میں  ایاز خان شدید زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے شال روانہ کردیا گیا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ