تربت، بلوچستان اکیڈمی کے زیر اہتمام ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد

بلوچستان اکیڈمی کیچ کے زیر اہتمام چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد کی زیر صدارت ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد کیاگیا،ادبی نشست کے مہمانان خاص معروف بلوچ ادیب ومحقق یوسف عزیز گچکی اور معروف ادیب و انسانی حقوق کے جہدکار پروفیسر غنی پرواز تھے۔

ادبی نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف عزیز گچکی نے کہاکہ بلوچستان اکیڈمی کی جانب ماہانہ اس نشست کے انعقاد سے نئی تخلیق کاروں کو حوصلہ ملتی ہے اسی ادبی نشست کی بدولت ہمیں نوجوانوں کو سننے اور انکے خیالات سے آگہی ملتی ہے،ادبی اداروں اور ادبی مجالس کا انعقاد اہمیت کے حامل ہیں اس سے نوجوانوں کو سیکھنے کیساتھ حوصلہ ملتی ہے،اور انہیں اپنے مافی الضمیر کے اظہار خیال کا موقع ملتاہے،ادبی نشست دو حصوں پر مشتمل تھا پہلا حصہ نثری تھا جہاں پروفیسر غنی پرواز اور حمل امین نے اپنے افسانے پیش کرکے شرکارء سے داد وصول کیا جبکہ چاکر صغیر نے مضمون پیش کیا۔

ادبی نشست کے دوسرے وشعری حصے میں معروف شعراء استاد عارف عزیز ،ڈاکٹر غفور شاد،معراج میرل،سلام کریاب، حمل امین،صورت سمیع،عبدال ادریس،حامد نیاد،بہرام بلوچ، زمان خورشید نے اپنی خوبصورت شاعری سے دیوان کو لوٹ لیا. آخرمیں بلوچستان اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر غفورشاد نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر نظامت کے فرائض جمال منظور نے سرانجام دیئے،ادبی نشست میں رژن کے ایڈیٹریلان بلوچ،صغیر ساگر،ابراہیم پروز ودیگر نے شرکت کیا.یادر ہیکہ بلوچستان اکیڈمی کا ماہانہ ادبی نشست ہر مہینے کے پہلے ہفتے منعقد کیا جاتاہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے  لانگ مارچ بلیدہ سے تربت پہنچ کر دھرنا دے دیا

اتوار جون 2 , 2024
تربت  لاپتہ افراد کے لواحقین کا  لانگ مارچ بلیدہ سے تربت پہنچ گیا، اتوار کے روز بلیدہ زامران سے لاپتہ مسلم عارف،فتح میار ودیگر کے لواحقین نے اپنے  پیاروں کی بازیابی کیلئے آج سہہ پہر بلیدہ کے علاقہ میناز سے تربت تک   مارچ کیا ، مارچ میں خواتین بچے شامل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ