شہید چیئرمین منظور بلوچ کی برسی کے موقع پر چھ جون کو مشترکہ تعزیتی ریفرنس جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوگا ،بی ایس او ،بی این پی کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او کا مشترکہ غیر رسمی اجلاس زیرِ صدارت بی ایس او کے مرکزی سینیئر وائس چیئرمین نذیر بلوچ کے جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر غلام نبی مری تھے۔ اجلاس میں بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری شکور بلوچ،مرکزی کمیٹی کے اراکین زرک بگٹی، بیبرگ واحد بلوچ زونل آرگنائزر کبیر بلوچ،زونل انفارمیشن سیکریٹری احمد بلوچ و دیگر بھی شریک تھے۔

اجلاس میں شہید چیئرمین منظور بلوچ کی چوتھی برسی کے تیاریوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین منظور بلوچ کے برسی کے مناسبت سے بی این پی و بی ایس او کا مشترکہ مرکزی پروگرام چھ جون بروز جمعرات صبح گیارہ بجے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ہال جامعہ بلوچستان میں منعقد ہوگا۔ جب کہ بی این پی و بی ایس او کے دیگر ضلعوں و زونز کو ہدایت کیا جاتا ہے کہ وہ اس دن مشترکہ طور پر تعزیتی ریفرنسز منعقد کروائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ زندہ , بلوچستان قائم ہے، پروفیسر صبا دشتیاری کا نام  زندہ رہیں گے ، تیرھویں برسی پر مقررین کا خطاب

اتوار جون 2 , 2024
کراچی ملیر سید ہاشمی ریفرنس لائبریری ملیر کے زیر اہتمام معروف بلوچ دانشور و مصنف پروفیسر صباءدشتیاری کی 13ویں برسی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچی ادب کے قارئین و اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ