پنجاب جانے والے ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ ایس آر اے

خیر پورسندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے جاری بیان میں کہاہے کہ ایس آر اے فیض آباد (خیرپورمیرس) کے قریب پنجاب جانے والے ریلوے ٹریک پر کیئے گئے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ مزکورہ دھماکے کے نتیجے میں پانچھ فوٹ ریلوے ٹریک تباہ ہوگیا ہے اور پنجاب جانے والی تمام ٹرینوں کی آمد ورفت بند ہوگئی ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ پاکستانی ریاست پنجابی فوج اور اپنی نو آبادکاری کے ذریعے سندھ کی زمینوں پر قبضہ کر رہی ہے اور سندھیوں کو اپنی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کر رہی ہے۔

سندھ کے وسائل ،دریاہ ، ساحل و سمندر اور تمام معدنی پیداوار پر بندوق کے زور پر قبضہ کرکے لوٹ مار کی جا رہی ہے۔
ایس آر اے پنجابی فوج سمیت تمام غیر آبادکاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ سے نکل جائیں.

ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5464 دن مکمل

جمعرات مئی 30 , 2024
شال بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5464 دن ہو گئے۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں کوئٹہ سے بی ایس او کے چیئرمین بالاچ قادر بلوچ سابقہ چیئرمین جھانگیر عظیم اور مرکزی عہدیداراں سمیت مقبول بلوچ نزیر بلوچ، شکور بلوچ اور دیگر ساتھیوں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ