خالد مگسی  فائرنگ میں بال بال بچ گئے ، ڈیرہ مراد  خاتون سمیت 2 افراد قتل ،پنجگور میں ایک زخمی

نصیر آباد رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور رکن پاکستان اسمبلی خالد مگسی کی گاڑی پر مسلح افراد   کی جانب سے حملہ گیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔

انھیں مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شال سے جھل مگسی جارہے تھے ۔

ادھر ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ چھتر کے گوٹھ محمد صدیق مغیری میں ملزم نے اپنی بیوی ریشماں اور اسکے آشنا عاشق علی کو غیرت کے نام ہر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مزید کاروائی  شروع کردی ۔


دریں اثناء  پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ سے عامر نامی شخص زخمی ہوا جسے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ، اس سلسلے میں پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بسیمہ درجنوں افراد کے ھلاکت، واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ بی ایس او کی پریس کانفرنس

جمعرات مئی 30 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین بالاچ قادر بلوچ کا بی ایس او کے سینئر وائس چیئرمین نزیر بلوچ، سینیئر جوائنٹ سیکریٹری مقبول بلوچ، سیکریٹری اطلاعات شکور بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے رکن بیبگر واحد بلوچ کے ہمراہ سانحہ بیسمہ کے حوالے سے پریس کانفرنس، واقعہ پر تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ