بلوچستان ہر طرف سے خون آلود ہے، ہر طرف لاشیں، ماتم اور ایک نہ ختم ہونے والی درد ہے۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ ماشکیل باڈر پر ایرانی فورسز نے بلوچ ڈرائیوروں پر اندھادھند فائرنگ کرکے اصغر ساسولی ولد محمد اکبر ساسولی، شکراللہ ولد قادر بخش محمد حسنی، عبدالواسع ولد ملا سلیمان ریکی کو شہید، جبکہ چھ زخمی اور دو کو گرفتار کرلیا ہے اور ایک نعش بھی اپنے ساتھ لئے گئے ہیں جو ناقابل بیان اور قابل مذمت عمل ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ باڈر کے اس طرف بلوچ مزدور ڈرائیوروں کو پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل تشدد کا سامنا ہے اور باڈر کی دوسری طرف ایرانی فورسز کی بربریت اور جبر سے ہمارے لوگوں کی زندگیاں اجیران بن گئی ہے۔

انھوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ بلوچ قوم یہ وقت آپس میں چپقلش کا نہیں قومی اتحاد و یکجہتی کا ہے، اس وقت ہم ایک خطرناک نسل کشی کا سامنا کررہے ہیں، ماشکیل سے لیکر تربت تک آج ہمارا ہر گھر ماتم کدہ ہے، ہر گھر میں صرف لاشیں پڑی ہیں۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاہے کہ اگر آج ہم اپنے صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے میں ناکام رہے تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گے اور ہمارے دشمن ہماری نسل کشی میں مزید تیزی لائے گے۔ خدارا ان معصوم نعشوں کی خاطر صرف اس بلوچ نسل کشی کے خلاف اپنے درمیان اتحاد و یکجہتی پیدا کریں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

نوشکی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بدھ مئی 29 , 2024
نوشکی بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہاہے کہ نوشکی پاچنان کے مقام پر قائم قابض فوج کے پوسٹ پر سرمچاروں نے راکٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ