جبری گمشدگیوں کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5456 دن مکمل

شال جبری گمشدگیوں کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5456  دن ہوگئے،اظہار یکجتی کرنے والوں میں وکلا برادری سول سوسائٹی کے لوگ اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے اظہار یکجہتی کی ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہےکہ پاکستانی خفیہ اداروں کی وحشیانہ عمل ہے جو اس سے پہلے بھی بلوچستان میں پاکستانی عسکری قوت  کر چکا ہے۔ ان تمام کاروائیوں کا مقصد بلوچ کو پر امن جدوجہد  سے دستبردار کرنے کی ناکام کوششیں کی ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں نے نہتے بلوچ فرزندوں کو جبری اغوا مسخ شدہ لاشیں اور قلات،منگچر ، مستوتک، بولان کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوج کی نقل، عمل سے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی کاروائی اور کشت خون کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ تاکہ بلوچ سر زمین پر پاکستان اپنے قبضے کو برقرار رکھ سکے۔

اس جارحانہ وحشیانہ عمل میں پاکستانی گماشتہ بلوچ قوم کے خلاف  پاکستانی  ریاست کے شانہ بشانہ ہیں اور بلوچ پر امن جد جہد کے خلاف پاکستانی ریاست تمام انسانی حدیں پار کر نےمیں کمر بستہ ہیں ۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا ۔کہ نوجوانوں کی مخبری کرنے اور انہیں جبری لاپتہ کرنے شہید کروانے میں ان تمام گماشتہ اور ڈیتھ اسکواڈز کا ساتھ ہے۔ ایک طرف عوام کو گمراہ کرنے کے لیے اخباری بیانات کے ذریعے مسخ شدہ لاشوں اور جبری اغوانا نما گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ لیکن درپردہ ان تمام کارروائیوں میں پاکستانی ریاست کے ساتھ ہیں۔ تاکہ بلوچستان پر پاکستانی قبضے کو دوام دیگر اسی طرح بلوچ سرزمین بلوچ قوم کے سیاسی معاشی استحصال کو برقرار  رکھ کر بلوچ معاشر کے کو زنگ آلود کیا جائے تا کہ بلوچ اپنی تشخص سے بیگانہ ہو کر کبھی بھی اپنی پرامن جودجہد کے لیے سر نہ اٹھا سکے ۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فوج اپنی نقل ، عمل میں تیزی لاچکی ہےاور بھاری تعداد میں نفری بھی مختلف علاقوں میں پہنچائی گئی ہے اور بڑے پیمانے پر فوجی کاروائی اور کشت خون کی تیاریاں کی جاچکی ہیں تاکہ بلوچون جبری اغوا اور شہادت میں تیزی لائی جاسکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سبی پاکستانی فوجی کیمپ اور گشتی پارٹی پر حملہ ، مستونگ معدنیات لیجانے والی ٹرک کو نشانہ بنایا گیا

ہفتہ مئی 25 , 2024
بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے کرمووڈھ میں آج صبح مسلح افراد نے پاکستان فوج کے کیمپ پر راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں گشت پر معمور پاکستانی فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ