شال پریس کلب کی تالہ بندی کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز منگل 4 بجے شال پریس کلب کے سامنے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، تمام دوست اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
علاوہ ازیں آج شال پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف صحافیوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ۔ صحافی اسمبلی سے باہر چلے گئے-
صحافیوں نے گذشتہ دنوں پریس کلب پر تالہ بندی پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈی سی شال کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ بعد ازاں کھٹ پتلی وزیر اعلی کی یقین دہانی پر اسمبلی اجلاس کا واک آﺅٹ ختم کیا گیا جس میں صحافیوں کی جانب سے 4 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سامنے پیش کیے گئے۔
آپ کو علم ہے گذشتہ دنوں شال پریس کلب میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام “گوادر: میگا پروجیکٹس سے میگا جیل تک” کے عنوان پر ہونے والے کانفرنس میں شرکاء کو روکنے کیلئے پاکستانی فوجی حکام نے شال پریس کلب کے دروازے پر تالے لگا دیئے اور شرکاء کو داخلی دروازے پر ہراساں کیا گیاتھا-