شال کے علاقے میں فائرنگ سے بیٹا ھلاک باپ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی شب شال کے علاقے غوث آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عادل نامی شخص کو قتل جبکہ اسکے والد سردار احمد اللہ کو زخمی کردیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازعہ کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جاری ہے۔
علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ہیڈکوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی حدود ڈبل مسجد کے قریب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص شاہد علی کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔