تربت: پاکستانی فورسز ہاتھوں چار نوجوان جبری لاپتہ ،قلات ایک شخص فائرنگ میں زخمی ہوگیا

کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ آبسر سے گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے چار افراد محمد صالح ولد طارق، امتیاز ولد اقبال، وسیم ولد حسن اور اعجاز ولد امید نامی نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

ادھر قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دس بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ قلات میں فرنٹیئر کور ایف سی کے مرکزی کیمپ کے قریب واقع ہربوئی ہوٹل میں ٹھہرے ایک شخص کو فاہرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کا ایک رہائشی جو ہربوئی ہوٹل قلات میں خود کو مزدور ظاہر کرتا تھا ایک انٹیلیجنس اہلکار تھا کو نامعلوم افراد نے ہوٹل میں گھس کر فائرنگ کر دیا ۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جسے قلات میں طبی امداد دینے کے بعد شال منتقل کر دیا گیا.

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر: مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کردیا

ہفتہ مئی 18 , 2024
بلوچستان ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے نلینٹ کے قریب مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے مشینری کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور لوڈر و ڈمپر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ