شال پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ترجمان نے جاری پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات اور خوف وہراس کے ماحول پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ژوب واطراف کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے بے بنیاد دہشتگردانہ واقعات ، دہشتگردوں کی موجودگی کو جواز بنا کر دیہاتوں میں فوج کشی ، لوگوں کو گھروں میں محصور کرنے ، خوف وہراس پھیلانے ، عوام کو تنگ وہراساں کرنے کے اقدامات سے تمام ضلع ژوب کے عوام سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ فوج اور حکومت کی جانب سے ضلع ژوب میں فوج کشی شروع کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ اس طرح کے واقعات سے ضلع ژوب میں نہ صرف امن وامان کی صورتحال خراب ہواہے ، بلکہ عوام میں بھی بے چینی پیدا ہوئی ہے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوام کو اعتماد میں لیکر حقائق سے آگاہ کرے فوج کشی کرنے سے پہلے اُس علاقے کے مقامی لوگوں کو جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں ۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جعلی دہشتگردوں یا دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر ایسے کسی بھی گمنام فوج کشی کی اجازت عوام نہیں دیگی جس سے ضلع ژوب اور اس کی سرزمین کو خطرات لاحق ہو، کیونکہ ماضی میں ایسے کئی فوج کشی ہوئے جس کی وجہ سے دہشتگردی تو ختم نہیں ہوئی البتہ وہاں کے معززین ، علماء، قبائل کا خون ناحق بہا کر وہاں کے مقامی لوگوں کو اپنے گھروں ، دیہاتوں سے نکال کر دوسرے جگہوں ملکوں میں مہاجرین بننے پر مجبور کردیا گیا ہے ۔