گوادر: پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک نوجوان لاپتہ، ایک بازیاب ،لاپتہ فدا و ضیاء کے بھائی حادثہ کا شکار

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادرسربندر سے قابض پاکستانی فوورسز نے محسن بلوچ ولد رحیم بخش نامی نوجوان کو چھاپہ مار کر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے مذکورہ نوجوان کو ساحلی شہر گوادر کے علاقے سربندن سے گذشتہ روز حراست میں لیا گیا ۔

آپ جانتے ہیں گوادر میں گذشتہ ایک ہفتے سے غیر اعلانیہ فوج کشی جاری ہے، ابتک فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

دریں اثناء گوادر سے9 مئی کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نظام بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیاہے۔

ادھر دبئی میں بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے توتک سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2011 کے فوجی کشی میں 29 دیگر افراد کے ساتھ جبری لاپتہ ہونے والے فدا احمد قلندرانی ،2012 میں لاپتہ ہونے والے ضیاء اللہ کے بھائی عطاء الصمد قلندرانی کارحادثہ میں ھلاک ہواہے۔

آپ جانتے ہیں ان کے والد حاجی عبداللہ قلندرانی اپنے دو جوان بیٹوں کی طویل جبری گمشدگی کی اذیت کو برداشت نہ کرتے ہوئے 2021 میں اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ دانشور سیاسی رہنما یوسف نسکندی ، ادیب بیگ محمد بیگل کی یاد میں نشت

پیر مئی 13 , 2024
کراچی لیاری لٹریری فورم کی جانب سے بلوچ دانشور سیاسی رہنما یوسف نسکندی اور بلوچ ادیب بیگ محمد بیگل کی یاد میں بلوچ اتحاد کے دفتر میں ایک یادگاری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کراچی کے ڈپٹی آرگنائزر عبدالوہاب بلوچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ