فورسز وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے نوجوان کو لاپتہ اور گھروں کو نذر آتش کردیا، خاران میں معتبرین کی پریس کانفرنس

خاران سیاہ پاد ایروپانی قبائل کے معتبر سردار زبیر احمد ایروپانی نے رند سیاہ پاد قبیلے کے معتبرین و نوجوانوں کے ہمراہ خاران پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات گئے ہمارے قبیلے کے معتبرین سفید ریش اور نوجوان اپنی کلی اراضیات گودانو گواش سی پیک روڑ خاران پر موجود تھے کہ تین گاڑیاں اور تین موٹر سائیکل کلی میں داخل ہوگئے جنہوں نے ایف سی کے گاڑیوں کا رنگ اور وردی پہنیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایف سی کے لوگ ہیں، یہاں بی ایل اے اور بی ایل ایف تنظیم کے لوگ موجود ہیں ہم سرچ آپریشن کرنے آئے ہیں تو انہوں نے ہمارے لوگوں کو اکٹھا کرکے ہاتھ باندھ دیے، ہم نے کسی طرح کی مزاحمت نہیں کی۔ اسی دوران باقی گاڑیاں بھی آگئیں اور انہوں نے ہمارے لوگوں کے گھروں کو جلا دیا حتیٰ کہ مسجد کو بھی شہید کردیا گیا اور لوگوں کو اپنے ساتھ لے جاکر سی پیک روڈ پر چھوڑ دیا جبکہ ایک نوجوان مشاہد حسین ولد طاﺅس خان کو اپنے ساتھ لے گئے جو تا حال ان کے قبضے میں ہے اور ہمارے لوگوں کے موبائل فون اور شناختی کارڈ بھی ان کے قبضے میں ہیں۔

سردار زبیر پریازئی و دیگر نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پھر گاڑیاں ہماری کلی میں داخل ہوگئی جن کی سربراہی ملا سعید کبدانی و دیگر کررہے تھے یہ لوگ اب بھی جند اللہ تنظیم اور دیگر اداروں کے نام پر فون کرکے بلیک میلنگ کرتے آرہے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ڈپٹی کمشنر خاران کو دی اور لیویز تھانہ خاران میں ایف آئی آر کیلئے ملزمان کیخلاف کارروائی کی درخواست دی ہے لیکن تا حال ملزمان کیخلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی، بدقسمتی سے سیشن جج کے ریڈر موصوف کے قریبی رشتہ دار ہیں، اسی لیے ایف آئی آر ممکن نہیں ہورہی۔

ہم ایم پی اے خاران، کمانڈنٹ ایف سی خاران، ڈپٹی کمشنر خاران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کو ممکن بنائے۔

اس موقع پر حاجی نصر اللہ رند، حاجی محمد عمر شادین زئی،  مصطفی شادین زئی، حفیظ اللہ رند، حاجی غلام حیدر رند و دیگر بھی موجود تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گواد مسلح افراد نے رات گئے رہائشی کواٹروں پر حملہ کرکے 7 افراد ہلاک کردیئے

جمعرات مئی 9 , 2024
بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جن کی شناخت ساجد ولد خالد قوم قریشی ساکن محسن وال خانیوال پنجاب،اسد ولد حبیب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ