بامقصد زندگی ۔ تحریر میرک بلوچ

اس دنیا میں کوئی بھی شخص پیدا ہوتا ہے وہ کسی نا کسی مقصد ہی کے لئے پیدا ہوتا ہے، کسی کا مقصد ایک شخص کو زندہ رکھنا ہوتا ہے، کسی شخص کا مقصد ایک قوم کو بچانا ہوتا ہے تو کسی کا اپنے سرزمین کی حفاظت کرنا۔ فرق بس اتنا ہے کہ کچھ لوگ اپنے مقصد سے انجان رہتے ہیں اور اپنی زندگی ضایع کردیتے ہیں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ جنکی زندگی بامقصد گُزری ہو انہوں نے ہمشہ تاریخ رقم کی ہے اور رہتی دنیا تک اَمر ہو گئے ہیں۔

زندگی کا مقصد بس پیدا ہو کر پڑھ لکھ کر کاروبار کر کے امیر بن کر وی 8 پر گھومنا نہیں ہے ، بلکہ اپنی زندگی کو کسی اعلیٰ مقصد کیلئے قُربان کر دینا ہے۔ کیونکہ زندگی موت کی امانت ہوتی ہے اور موت کب آ کر ہماری سانسیں چھین لیتا ہے۔ اس بات کسی کو بھی علم نہیں ہے؟ تو ہم کیوں اس چار دن والی زندگی کیلئے اپنے مقصد کو بُھلا کر بس خوش رہنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ہمیں پتہ ہے کہ مرنا ہے ہمیں خاک ہونا ہے ہمیں فناہ ہونا ہے۔ اور یہ جو زندگی ہے یہ معض ایک مقصد کیکئے ہمیں عطا کی گئی ہے جو ہمیں اپنے مقصد کو پُورا کرنے کے بعد موت کے حوالے کر دینا ہے۔

ہمشہ انسان کچھ بھی کرنے سے پہلے یہ سوچھتا ہے کہ میرے اس کام کو کرنے کا مقصد کیا ہے ؟میں یہ کام کیوں کر رہا ہوں؟ لیکن وہ اصل مقصد کو بھول جاتا ہے جو اُسے پُورا کرنا ہے جو زندگی کے تمام عیش و آرام تمام خواہشات و خوشیوں سے افضل جو کائنات سی وسیع بھی ہو سکتی ہے جو سارے غم درد و تکالیف سے نجات بھی دلا سکتی ہے۔

ہمیں بس کھانے پینے اور زندہ رہنے کیلئے پیدا نہیں کیا گیا ہے ہمیں آپس میں لڑ جھگڑنے کیلئے پیدا نہیں کیا گیا ہے۔ بلکہ ہمیں اس لئے بھی پیدا کیا گیا ہے کہ ہم اس وسیع کائنات کی کھوج کریں ، اور اس کیلئے ہمارا آزاد اور خودمختار رہنا ضروری ہے اور آزاد و خودمختار رہنے کیلئے ہمیں اپنی مادرِ سرزمین اور اپنی نسلوں کی بقا کو بچانا ہے تاکہ جو ہم نہیں کر سکے وہ وہی کر کے دکھائیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ میری زندگی کا مقصد صرف اور صرف اپنی سرزمین اور اپنی قوم حفاظت کرنا ہے جو مجھے ہر حال میں کرنا ہے جس کیلئے مجھے ہر طرح کی قُربانی دینا ہے جس کیلئے مجھے مرنا ہے مجھے مٹھنا ہے اور فناہ بھی ہونا ہے۔ تو یقیناً میں اپنی مادرِ سرزمین کی حفاظت کیلئے ہر طرح کی قُربانی دینے کیلئے تیار ہوں اور کچھ بھی کر سکتا ہوں۔

تو بالکل اسی طرح آپ سب کی بھی زندگی کا واحد مقصد اپنی سرزمین اور اپنی قوم کی حفاظت کرنا ہے اور اس عظیم مقصد کیلئے اپنے تمام عیش و آرام اور خوشحال زندگی کی قُربانی دے کر اپنے اصل مقصد کو پہچاننا ضروری ہے۔

نوجوانوں! آپکی زندگی کا مقصد ڈگری لے کر نوکری کرنا نہیں ہے آپکی زندگی کا مقصد حور پریوں کے ساتھ انجوائے کرنا نہیں ہے آپکی زندگی کا مقصد ایک خوشحال زندگی نہیں ہے بلکہ آپکی زندگی کا واحد مقصد صرف اپنی سرزمین کے حفاظت کرنا ہے آپکی زندگی کا مقصد یہ جنگ ہے آپکی زندگی کا آخری مقصد اس سرزمین کیلئے شہادت ہے۔

تو اپنے آپ کو پہچھانو اور اپنے عظیم الشان مقصد کی جانب بڑھو جو کہ ہر شئے سے افضل ہے جو کہ ایک اندھیری رات میں سورج کی سنہری کرنیں ہیں جو کہ غلاموں کی زندگی کو آزادی بخشنا ہے اور جو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے امر ہونا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت  سید احسان شاہ کے گھر پر بم پھینکا گیا  ،گورکوپ فوجی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

منگل مئی 7 , 2024
کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مشہور سیاسی کاروباری شخصیت سید احسان شاہ کے گھر پر بم حملہ کیا گیا ۔بتایا جارہاہے کہ ان  کے گھر کے پچھلی طرف سے دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ دھماکہ سے ایک گاڑی اور بجلی کے تاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ