جبری لاپتہ افراد شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5436 دن مکمل

جبری لاپتہ افراد شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5436 دن ہوگئے. اظہار یکجحتی کرنے والوں میں پی ایس ایف کے صدر اسد یونیورسٹی کے صدر جیوار بگٹی ،سمی بگٹی ،محمد خان ترین اور اسد بگٹی نے اظہارِ یکجہتی کی‌ .

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستانی خفیہ اداروں ،پیراملٹری فورسز کے مظالم سے ہر ذی الشعور انسان آگاہ ہیں، کس طرح مسلمانیت کے لبادہ میں چھپے پاکستانی فورسز آئے روز بلوچ نوجوانوں بزرگوں کے جبری اور مسخ شدہ لاشوں کے ذریعے انسانیت کی دھجیاں اڑا رہی ہیں ۔ مظالم کی ایسی داستانیں کہ انسانیت کانپ جاتی ہے ۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ آج کے دور کو انٹرنیٹ ،مشینی سہولیات کا تاریخ ساز دور کہا جاتا ہے ۔مگر بلوچ کے ہزاروں فرزندوں کی جبری گمشدگی ،شہادت پر خاموشی عالمی سامراجییت کی کھڑیاں ہیں ۔بلوچ نے آج تک کسی قوم یا ریاست کو اپیل نہیں کی بلکہ اسی دنیا کی بنائی گئی قوانین کے تحت اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بلوچ نسل کشی پر عالمی امن کے چیمپینوں سے کہہ رہی ہے کہ اپنی بنائی گئی قوانین کا تو حیال کریں لاکھ جبر ظلم سۂی پھر بھی آج بلوچ اپنی صفوں کو مظبوط کرکے اس غلامی کے خلاف برسرے پیکار ہے ۔

دراصل بلوچ بلوچستان پر جبری قبضہ کے باعث بلوچوں کی قومی ،انفرادی زندگی پر پاکستان کے عسکری خفیہ اداروں کو جو اختیار قدرت حاصل ہے ۔اس کے بل بوتے پر وہ بلوچ فرزندوں کو جبری اغواء اور شہید کرتے ہیں ۔ہماری پر امن جہدوجہد در حقیقت ان کی اسی احتیار قدرت کے انجام کے لئے ہے ۔تاکہ آئندہ کوئی جابر قوت بلوچ فرزندوں کو جبری لاپتہ اور شہید نہ کر سکے ۔بلوچ قومی تحریک ہیں القوامی اسلامی قوانین قدرت اور انسانی حقوق کی عالمی منشور کے عین مطابق سچائی اور حق پر مبنی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال ۲مئی بروز جمعرات بمقام لہڑی گیٹ بنامء “ شہید فدا احمد بلوچ “ ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ بی ایس او

اتوار مئی 5 , 2024
شال : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او (شال زون ) کی جانب سے ۲مئی بروز جمعرات بمقام لہڑی گیٹ بنامء “ شہید فدا احمد بلوچ “ ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خاص سابق چئیرمین چنگیز بلوچ، سعید لہڑی سمیت دیگر عوامی رہنما تھے جس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ