شال میں پولیس موبائل پر ٹی ٹی پی کا حملہ،  4 مشتبہ افراد ہلاک، پولیس کا دعویٰ

شال میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے پولیس کا دعوی ۔

شال کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر حملہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں چار مشتبہ افراد ہلاک، اسلحہ اور دستی بم برآمد پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کی شب نیو سریاب پولیس تھانے کی موبائل وین کلی زرین کے قریب معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا اور باقی تین فرار ہو کر قریبی آبادی میں روپوش ہوگئے۔

پولیس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاش شروع کردی۔

اسی دوران فرار حملہ آوروں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

  پولیس کی جوابی کارروائی سے 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس نے مارے گئے حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ اور تین دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مارے گئے چاروں مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا سی ٹی ڈی حکام اس سلسلے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔

آپ کو علم ہے کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی  ج نہتے شہریوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کیلے سخت بدنام ہے ۔آئے روز چھوٹے مقابلوں میں جبری لاپتہ افراد کو ھلاک کرتے رہتے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت میں جنات سے منسوب واقعات علاقہ خالی کرنیکی سازش ہے، عوامی حلقے

اتوار مئی 5 , 2024
تربت کے علاقے ملکی باغ میں جنات سے منسوب واقعات جنات کے نہیں انسانی کارفرمائی ہے۔ جنات سے منسوب خبر پھیلا کر علاقاہ مکینوں میں خوف وہراس پیدا کیا گیا ہے ۔کئی مہینوں سے جاری جانوروں ، باغات اور گھربار کو جلانے کے وقعات سے لوگ شدید کرب واذیت میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ