دکی بم دھماکے زخمی انسپکٹر ،پشین فائرنگ سے زخمی ایس ایچ او ھلاک ہو گئے،ڈیرہ بگٹی 2 قتل

شال گزشتہ روز پشین میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او روزی خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہو گئے، یاد رہے کہ پشین میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او  اور ڈی ایس پی عین الدین کو شال ریفر کیا گیا تھا ، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایس ایچ او  آج جان کی بازی ہار گئے ۔


دکی بم حملے میں زخمی سب انسپکٹر  ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں دکی میں ہونے والے دھماکے میں سی ٹی ڈی میں تعینات سب انسپکٹر رحیم حمزئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

بم دھماکے میں سی ٹی ڈی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے ۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں دو گروپوں کے مابین زمینی تنازعے پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ کٹھن کے مقام پر پیش آیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ہیجوانی بگٹی برادری اور حبیبانی بگٹی کے درمیان پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہیجوانی برادری کے 2 افراد ہلاک جبکہ فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

چمن میں مظاہرین پر ایف سی  کا دھاوا ایک شخص ھلاک ، چھ زخمی،خاتون نے خود کشی کرلی

ہفتہ مئی 4 , 2024
چمن احتجاجی دھرنے کے منتظمین پر فورسز نے دھاوا  بول کر فائرنگ کی جس میں ایک شخص ھلاک 6 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کےمطابق چمن میں احتجاجی مظاہرین نے  حکومتی بے حسی کے خلاف اپنے احتجاجی پلان مرتب کرتے ہوئے ایف سی قلعہ کے سامنے دھرنا دیکر ٹائر جلانا شروع کردیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ