گوادر پاکستانی فورسز پر   بم حملہ اور فائرنگ،پسنی فائرنگ ایک شخص زخمی ،شال ایک شخص ھلاک


گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر بم حملہ اور فائرنگ۔ اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر بم حملہ اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں ، حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پسنی وارڈ نمبر چار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے امتیاز ولد اسلم سونار نامی شخص زخمی ہو گیا جسے  عمانی گرانٹ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا ۔  پولیس کے مطابق زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شال کے علاقے پشتون باغ میں کوہ مردارکے مقام پر پہاڑ پر چڑھتے ہوئے پاﺅں پھسلنے سے16سالہ ظہور احمد شدید زخمی ہوگیا ۔

جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج وہ چل بسا۔ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کولواہ میں دشمن فوج پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

اتوار اپریل 28 , 2024
کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں دشمن پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ ہفتہ کی صبح دس بجے سرمچاروں نے کولواہ بلور میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ