گوادر بم دھماکہ 2 بچے زخمی ، وڈھ پاکستانی فورسز کی مسلسل ہراساں کرنے سبب نوجوان نے خودکشی کرلی

گوادر  جیونی کے علاقے پانوان (اوکار) میں زمین میں دفن آئی ڈی بم پھٹنے سے کھیل کود میں مصروف دو بچے زخمی ہوگئے، دونوں بچوں کو گوادر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔


ادھر خضدار کے تحصیل وڈھ میں پاکستانی فورسز کی مسلسل ہراساں کرنے سبب  ذہنی دباؤ کے شکار نوجوان نے  نزیر احمد ولد خلیل احمد براہیمزئی نامی نوجوان نے تنگ آکر خود کشی کرلی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نزیر احمد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل ہراسانی کا شکار تھا، ذہنی دباؤ کو برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے اس نے اپنی جان لے لی ہے ۔

ذرائع کا یہ بھی  کہنا ہیکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرے میں مذکورہ نوجوان نے  آزاد  بلوچستان کا جھنڈا اٹھا یا تھا  جسکے بعد  پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے انھیں ہراساں کرنا شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ   شدید ذہنی  دباؤ کا شکار تھا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت: جوسک میں پنجاب جانے والے ٹریلر کو نذر آتش کیا ہے۔ بی ایل ایف

جمعہ مئی 10 , 2024
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے قریب جوسک میں سی پیک روڈ پر پنجاب جانے والے ٹریلر کو نذرآتش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ کل رات ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ