شال تنخواہوں کی عدم ادائیگی ،خاران میں پانی بحران کیخلاف احتجاج

بلوچستان کے دارلحکومت شال میں واسا ملازمین نے ہاکی چوک پر ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واسا ملازمین کو دو ماہ (مارچ اور اپریل ) کی تنخواہیں نہ مل سکیں جس کے باعث واسا ملازمین نے شال میں ہاکی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں ملازمین نے جلد تنخواہوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی۔

دوسری جانب خاران میں پانی کے بحران کیخلاف خواتین سراپا احتجاج بن گئیں

خاران میں خواتین نے ضلعی انتظامیہ ، محکمہ پی ایچ ای اور ٹینکر مافیہ کے ہاتھوں ذلیل و خوار ، پانی کی مسلسل عدم فراہمی کیخلاف جوژان میں احتجاجاً سڑک پر برتن سمیت آکر متعلقہ حکام کیخلاف نعرے بازی کی ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے ملازئی محلہ جوڑان میں پانی کا بحران ہے جس کے خاتمے کیلئے کاغذی طور پر کروڑوں روپے نکالے گئے لیکن علاقہ مکین اب تک پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں اور خواتین ٹینکر مافیہ کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہیں جو علاقے کے ضلعی انتظامیہ محکمہ پی ایچ ای کیلئے شرم کا مقام ہے ۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ایم پی اے خاران شعیب نوشیروانی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ خاران بلخصوص جوڑان میں پانی کی سنگین مسئلے کا نوٹس لے اور آب نوشی کی مد میں ریلیز ہونے والے کرورڑوں روپے کے فنڈز کا تحقیقات بھی احکامات جاری کرے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال فورسز پر  بم حملہ اہلکار ھلاک، پسنی سے نوجوان اغوا  ، دکی کوئلہ کان میں 3 کانکن ھلاک

بدھ اپریل 24 , 2024
پسنی پاکستانی فوج خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ مقامی افراد پر مشتمل  ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے پسنی  میں کشتی سے رواں مہینے کی 22 تاریخ کو اسلح کے زور پر کرار ولد باھوٹ سکنہ سردشت کلانچ  نامی نوجوان کو اغوا کر کے لاپتہ کردیا ہے ۔ ادھر شال  کے نواحی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ