تربت: جبری لاپتہ نعیم کی بازیابی کیلے شاہراہ پھر بند ،عزیر و شاہنواز کی بازیابی کیلے ڈی چوک پر دھرنا جاری

کیچ کے علاقے شاپک کے رہائشی تربت یونیورسٹی کے طالب علم نعیم ولد رحمت سکنہ شاپک کی عدم بازیابی کے خلاف تیسری بار ان کے لواحقین اور اہل علاقہ نے شاپک کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہ بلاک کردیا ۔

احتجاج کے باعث شاہراہ ٹریفک کے لئے مکمل بند ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عید سے شروع ہونے والے احتجاج میں کئی روز کیلئے سڑک کو بند رکھا گیا جس کے بعد ڈی سی کیچ نے 5روز کا وقت یا الٹی میٹم مانگا تھا۔

آپ کو علم ہے نعیم رحمت کو 2 سال قبل تربت شھر سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا تھا۔ لواحقین نے انکی بازیابی کے لئے احتجاج اور دیگر ذرائع استعمال کئے ہیں ۔

دوسری جانب کیچ کے مرکزی شہر تربت ڈی چوک کے مقام پر رواں مہینے 18 تاریخ کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جوسک سے لاپتہ ہونے والے عزیر اور شاہ نواز کے لواحقین نے شاہراہ بلاک کرکے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

ڈیرہ مراد جمالی، ٹرین کی زد میں آ کر  بیٹی سمیت والدین ھلاک، خضدار ،دکانوں میں آگ لگ گئی فائر بریگیڈ غائب

پیر اپریل 22 , 2024
ڈیرہ مراد جمالی  میاں بیوی اور بیٹی ٹرین کی زد میں آکر ھلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے مقام پر پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر تین افراد ھلاک ہو گئے ۔ حادثے کا شکار ہونے والے میاں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ