بلیدہ فائرنگ ایک شخص قتل،شال بوری بند نعش برآمد، حب روڈ حادثہ 12 افراد زخمی

تربت  نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ تفصیلات کےمطابق بلیدہ کے علاقہ بٹ کورے پشت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے  دوست محمد نامی شخص ھلاک ہوگیا ، تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں  ہوسکے ہیں ۔

علاوہ ازیں شال کےعلاقے خروٹ آباد میں اسپنی روڈ کے قریب سے نالے سے ایک تشدد زدہ بوری بند نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے  نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں  ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

دریں اثناء  لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے پر 2 بسوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار بم دھماکہ میں شہید جواد کے چچا پاکستانی فورسز ہاتھوں تیسری بار جبری لاپتہ ہوگئے

پیر اپریل 15 , 2024
خضدار سانحہ میں شهید نوجوان جواد یوسف مینگل کے چچا یونس مینگل پاکستانی فورسز ایف سی ،خفیہ ادارہ آئی ایس آئی اور کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں تیسرے بار جبری لاپتہ ہوگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق خضدار جعفراباد میں آج صبع 9 بجے کے قریب پاکستانی فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ