نوشکی کے دو نوجوان پاکستانی فورسز ہاتھوں دالبندین سے جبری لاپتہ

نوشکی کے دو نوجوان دالبندین سے فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق نوشکی غریب آباد کے دو نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دالبندین سے سرور جمالدینی ولد عبداللہ اور پیرجان ولد خیرمحمد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

بتایا جارہاہے کہ دونوں نوجوان دالبندین میں تیل کا کاروبار کرتے ہیں جنھیں ایک ہفتہ پہلے جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا ہے جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکے ہیں.

نوجوانوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ اسطرح ماورائے عدالت و قانون نوجوانوں کو زندانوں میں پھینک دینا کہاں کا انصاف ہے. انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نوجوانوں کی رہاہی کے لیے آواز اٹھاہیں.

آپ کو علم ہے سرور جمالدنیی کا خاندان پہلے بھی پاکستانی درندہ فورسز کی ظلم و جبر کا شکار چلا آرہا ہے۔ ان کے چچا عامر جمالدینی کو 2014 میں فورسز نے جبری لاپتہ کر کے چار ماہ تک حبس بے جا میں رکھا تھا بعد ازاں انھیں شہید کر کے اس کی مسخ شدہ نعش پھینکی گئی اور اس کے علاوہ ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو بھی کئی ماہ تک لاپتہ رکھا گیا اور بعد میں رہا کر دیا گیا.

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار مصروف شاہراہ پر بم دھماکہ 3 افراد ہلاک، 10زخمی

پیر اپریل 8 , 2024
خضدار بم دھماکہ 3 افراد ھلاک 10 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق خضدار کے اہم ترین کاروباری مرکز عمر فاروق پر مغرب کے بعد زوردار دھماکہ ہوا جس میں ابتک 14 سالہ جواد ولد محمد یوسف مینگل اور امان اللہ نامی نوجوان سمیت 3 افراد ہلاک دس افراد کے زخمی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ