تربت، کوہ مراد، آج رات ذکری زائرین کی دعائیہ تقاریب کا اہتمام ہوگا

تربت میں کوہ مراد پر آج رات خصوصی دعا، ازکار اور چوگان کا اہتمام کیا جائے گا۔ دعائیہ تقاریب اور چوگان کی کلچرل رسومات کا سلسلہ صبح تک جاری رہے گا اس کے بعد زائرین کے “فرقوں” کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق اس سال زائرین کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت کافی زیادہ ہے، ایک رپورٹ کے مطابق 26 رمضان المبارک کی رات کوہ مراد پر باہر سے آئے زائرین کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

آج رات کے خصوصی عبادات و چوگان میں یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی تاہم زائرین کی آمد اور رجسٹریشن کا باقاعدہ سرکاری ریکارڈ مرتب نہیں کیا جاتا ہے اس لیے زائرین کی اصل تعداد پر محض قیاس کیا جاسکتا ہے البتہ اس سال زائرین خصوصاً پیدل آنے والوں کی تعداد بہت زیادہ رہی ہے۔

ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت میں واقع کوہ مراد زکری فرقہ کی اہم ترین زیارت گاہ ہے جہاں ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کے علاوہ مغربی بلوچستان سے ہزاروں افراد شریک ہو کر مذہبی جوش و جزبہ اور روحانی کیفیت میں کلچرل روایات سے جڑے چوگان و صفت سمیت دیگر ذکر ازکار اور عبادات کرتی ہیں جن کا خصوصی اہتمام 27 رمضان المبارک کی رات شب برات کی نیت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

27 رمضان المبارک کی رات زکری فرقہ سے وابستہ ہزاروں مرد و خواتین اور بچے الگ الگ خصوصی دعا، عبادت، ذکر و ازکار اور کلچرل چوگان کا حصّہ بنتے ہیں اس رات شروع ہونے والی عبادات و ازکار اور صفت و چوگان کا سلسلہ صبح کی خصوصی دعاوں کے ساتھ اختتام کو پہنچ جاتاہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مشرقی بلوچستان مختلف فائرنگ و حادثات میں 10 افراد ھلاک ہوگئے

اتوار اپریل 7 , 2024
بلوچستان پولیس نے نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ تہانہ حدود سے تین افراد کی نعشیں برآمد کر لی، پولیس کے مطابق تینوں کو گولی مار کر قتل کیاگیا ہے ۔ شناختی کارڈ ز کے مطابق ان کا تعلق قلات سے ہے ۔ تاحال ورثا تک رسائی نہیں ہوسکا ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ