کیچ مند کے رہائشی 2 نوجوان پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ۔ تفصیلات کےمطابق مطابق کیچ مند کوہ پشت کے رہائشی دو نوجوان فیصل ولد آدم اور حارث ولد شاہ بیگ مند سے مسافر کوچ میں کراچی جاتے ہوئے پسنی زیرو پوائٹ پر پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے ہیں ۔
لواحقین نے انکے گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ہفتہ کی رات وہ مسافر کوچ میں کراچی کیلے سفر کر رہے تھے، جب مسافر کو چ زیروپوائنٹ پسنی پہنچی تو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے انھیں مسافر کوچ سے اتار کر نامعلوم جگہ لے گئے جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہواہے ۔
انھوں نے اپنے پیاروں کی بازیابی کی اپیل کی ہے ۔