پنجگور کے علاقے گرمکان میں پاکستان نے فوج کشی کرتے ہوئے ایک گھر پر دھاوا بول کر ایک مکان پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی اس دوران جھڑپ کا آغاز ہوا جس میں دو افراد ھلاک اور متعدد فورسز اہلکاروں کی ھلاکت کی اطلاعات ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق رات بھر 10 کے قریب دھماکے ہوئے ہیں ۔
پاکستان فورسز نے علاقے کا گھیراؤں کرکے آمد و رفت کے راستوں پر ناکہ بندی کر رکھی ہے ۔
دوسری جانب آج صبح سے علاقے میں ایمبولنسز کی آمدورفت شروع ہے ،جبکہ ایک ہیلی کاپٹر فورسز ہیدکوارٹرز پہنچ گئی ہے ۔
تاہم مکمل تفصیلات اور حقائق آنا باقی ہیں ۔