نوشکی: آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر پر راکٹوں سے حملہ

نوشکی میں اب سے کچھ دیر قبل نامعلوم مسلح افراد نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل مغرب کے وقت نوشکی شہر قاضی آباد میں واقع پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر پر متعدد زوردار دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے ساتھ ہی شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

مقامی ذرائع نے حملے میں جانی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ہیڈکوارٹر رخشان میں پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا مرکزی کیمپ ہے۔ افغانستان سے لیکر مغربی بلوچستان تک متعدد علاقوں میں آئی ایس آئی کے آپریشنز اسی کیمپ سے کی جاتی ہیں۔ مذکورہ کیمپ میں خطے کے سب سے بڑے ٹارچر سیل بھی واقع ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قاضی آباد میں واقع مذکورہ ہیڈکوارٹر کے اردگرد و نوشکی کے دیگر مقامات پر خفیہ اداروں نے سینکڑوں کی تعداد میں کیمرے نصب کیے ہیں۔ نوشکی کے علاوہ خاران میں بھی شہر بھر میں ریاستی اداروں نے کیمرے نصب کیے ہیں۔

نوشکی میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر پر ماضی قریب میں متعدد بم حملے ہوچکے ہیں جنکی ذمہ داری آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں ۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو 5396 دن مکمل

منگل مارچ 26 , 2024
بلوچ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ کو 5396 دن ہوگئے .اظہار یکجہتی کرنے والوں میں خضدار سے انسانی حقوق کے ایکٹیوسٹ اور صحافی نعیمہ زہری اور دیگر نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔ دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے وائس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ