بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زردآلو کی کوئلہ کان میں گیس بھر نے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 18 کانکن پھنس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے زردآلو میں مقامی کول کمپنی کے کول مائن میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ۔
جس کے نتیجے میں 10 کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔ پھنسے ہوئے کانکنوں کو کان سے نکالنے کے لئے8 مزید کان کن کان کے اندر گئے ۔
تاہم کان بیٹھ جانے سے وہ کان کن بھی کان کے اندر پھنس گئے۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ کوئلہ کان کے اندر پھنسے اٹھارہ کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں ہرنائی روانہ کردی گئیں ہیں۔