جامعہ بلوچستان ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی، اساتذہ نے احتجاجی کیمپ قائم کردیا

شال جامعہ بلوچستان مالی بحران، جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، افسران اور ملازمین کی تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، افسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہاؤس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کی مالی بحران کی مستقل حل کےلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر انتہائی سخت سردی اور بارش میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں درجنوں اساتذہ کرام، افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

مظاہرین نے اپنے بنیادی حق ماہانہ تنخواہوں اور پنشن کے لئے نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام، افیسران اور ملازمین اس ہوشربا مہنگائی میں اور مارچ میں تعلیمی اداروں کی کھلنے اور ماہ مقدس کی شروعات میں تنخواہوں اور پنشنز سے محروم ہیں جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پنجگور  گزشتہ 9 سال سے جبری لاپتہ ظہیر کی والدہ انتقال کر گئیں

پیر مارچ 11 , 2024
پنجگور  پچھلے 9 سال سے پاکستانی فورسز خفیہ اداروں  کے ہاتھوں لاپتہ ظہیر بلوچ کی والدہ ماجدہ اپنے بیٹے کی راہ تکتے تکتے اس جہاں سے کوچ کرگئیں۔ جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کو  13 اپریل 2015 کو پاکستانی فورسز نے  بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی سے اس وقت بس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ