کیچ میں  نجی اسکول کو نذر آتش کردیاگیا،عوامی حلقوں کی مذمت

کیچ  ساچ اسکول گلی کیمپس نذر آتش کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گزشتہ شب ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں نجی اسکول ساچ گلی کیمپس کو نذر آش کردیا، جس سے اسکول کو شدید نقصان پہنچا۔

آپ کو علم ہے  اس سے پہلے مذکورہ اسکول کے اسی کیمپس کو آگ لگانے کے علاوہ میناز میں اس اسکول کے مین کیمپس پر فائرنگ کی گئی تھی۔ گزشتہ شب پیش آنے والا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

واقع کی مذمت کرتے ہوئے  بلیدہ کے عوامی حلقوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ جدید ترین زمانے میں تعلیم کو ایک روشنی کی نیّت سے دیکھا اور مانا جاتا ہے، لیکن بد بختی سے ہمارا معاشرہ (بلیدہ جو کہ ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل ہے)، پیچھے رہ گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتے ہیں کہ آخر اس پسماندگی کی وجوہات کیا ہو سکتے ہیں۔؟  کیا تعلیم کی روشنی کو گھر گھر پہنچانا غلط قرار دیا گیا ہے؟ کیا اِس نفرت کی آگ سے تعلیم کو راک بنایا جا سکتا ہے؟

انھوں نے کہاہے کہ  ساچ اسکول جو ایک سوچ کو جنم دینے میں لگی ہوئی ہے۔ جس کا بنیادی مقصد  تعلیم پھیلاکر  انسانیت کو فروغ دینا اور تعلیم کی روشنی کو  ہر گھر میں اجاگر کرنا ہے۔ جہاں  ساچ فاؤنڈیشن کے زیرِنگر  ہزاروں کی تعداد میں طلباء اور طالبات پر  جو کہ تین (3) الگ الگ کیمپس اور ملک کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں  میں زیرِتعلیم ہیں۔ کم سے کم 40 اساتذہ کی زیر نگرانی میں ساچ کی چھت کے نیچھے تعلیم کی چراغ کو ہاتھ میں لئے پھرتے ہیں۔ لیکن! آج بمورخہِ 8اور 9 تاریخ کے درمیانی شب میں کچھ تعلیم  بُغض رکھنے والے لوگوں ( جو کہ تعلیم کی فصل کو تباہ کرنے کی کوشش میں نے ایک بار پھر جلاکر تعلیم دشمنی کی ہے  جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

جبری لاپتہ افراد و شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5375 دن مکمل

ہفتہ مارچ 9 , 2024
جبری لاپتہ افراد و شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5375 دن ہوگئے، اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی وائس چئیرمین طارق بروت ، بی ایس او کے مرکزی چئیرمین بالاچ قادر اور صمند بلوچ اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے کیمپ میں آکر اظہار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ