اسلام آباد، عورت مارچ کے دوران مارچ  منتظمین اور   پولیس  درمیان تصادم  پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری

اسلام آباد: دنیا بھر کی طرح آج آٹھ مارچ کو پاکستان میں بھی خواتین کاعالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب عورت مارچ کا آغاز کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں عورت مارچ کے دوران پولیس اہلکاروں اور عورت مارچ کے شرکاء میں تصادم کا واقعہ سامنے آیا دھکم پیل میں عورت مارچ میں موجود 3 خواتین گرگئیں، جس کے بعد عورت مارچ منتظمین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ۔

عورت مارچ اسلام آباد کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے، جس میں عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس انہیں روک رہی ہے۔

لاہور میں بھی عورت مارچ  منعقد ہوا ، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نظر آئی۔

کراچی فوارہ چوک پر عورت مارچ کا اہتمام کیاگیا ۔  جہاں بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔

عورت مارچ کراچی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مارچ کے روٹ کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ مارچ کا روٹ 2 تلوار سے فرئیر ہال تک ہوگا۔

دوسری جانب عورت مارچ کی حمایت میں عظمی بخاری میدان میں آگئیں کہا کہ عورت مارچ ہونا چاہئے، میں خواتین کے حقوق کی ہمیشہ دائی رہی ہوں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

امدادی کیمپ کو پولیس نے محاصرے میں رکھا ہوا ہے اور دھمکی آمیزانہ لہجے میں بی وائی سی کے رضاکاروں سے مخاطب ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ

جمعہ مارچ 8 , 2024
گوادر میں سیلاب متاثرین کے لئے لگائے گئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کیمپ کا محاصرہ اور انسانیت کی مدد کے لئے بیٹھے افراد کو دھمکانا انتہائی قابل مذمت ہے ،یہ بات بی وائی سی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔ انھوں نے کہاہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ