خضدار و سوراب: جے یو آئی کے احتجاج، 22 کارکنان و رہنماؤں پر مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوراب میں جے یو آئی کے کارکنان نے تحصیل امیر مولانا غلام اللہ مرداشئی کی قیادت میں کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ (مین آر سی ڈی روڈ) کو بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دیا۔

یہ احتجاج مرکزی قائد مولانا فضل الرحمٰن کے حکم اور صوبائی و ضلعی قیادت کی ہدایات پر کیا گیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب خضدار میں بھی گزشتہ روز روڈ بلاک کرنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے الزام میں خضدار پولیس نے جے یو آئی کے 22 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں حافظ بلال احمد مردوئی، مولانا عبدالشکور، حافظ اصغر، مولانا عبدالحلیم، عبدالکریم متوکل، مفتی عبدالقادر شاہوانی، مولانا عنایت اللہ رودینی، طلحہ مردوئی، مولانا محمد اسحاق شاہوانی، عبدالغفور، حافظ منظور احمد، مولانا بشیر احمد عثمانی، مولانا نور اللہ سمانی، عبدالحمید باجوئی، حامد، مولوی عیسیٰ، مولوی ذکریا، مولوی موسیٰ، مولانا عبدالغفار بزنجو، مجیب الرحمان اور شعیب شاہوانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں نامزد افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سڑک بلاک کر کے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مظاہرے کے دوران غلط اور بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سینیئر کارکن عبد الواحد بلوچ کی والدہ انتقال کر گئیں

اتوار نومبر 29 , 2026
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے سینئر کارکن عبد الواحد بلوچ کی والدہ محترمہ فاطمہ کل رات انتقال کر گئی ہیں۔ عبد الواحد بلوچ کا تعلق تمپ کے علاقے سے ہے اور وہ اس وقت نیدرلینڈز میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ عبد الواحد بلوچ کی والدہ کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ