ثقافت ایک دن کی پگڑی پہننے سے زندہ نہیں کیا جاسکتا، ثقافت کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا. ماما قدیر بلوچ

ثقافت ایک دن کی پگڑی پہننے سے زندہ نہیں کیا جاسکتا، ثقافت کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا. ماما قدیر بلوچ

جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5368 دن ہوگئے ۔

شال کی منفی چار سینٹی گریڈ میں ماما قدیر بلوچ احتجاجی کیمپ میں بیٹھے رہے
اظہار یکجہتی کرنے والوں میں نیشنل پارٹی کے خواتین کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے علامتی دستار پہننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ اب تو ایک فیشن بن چکا ہے، ثقافت ایک دن کی پگڑی پہننے سے زندہ نہیں کیا جاسکتا، ثقافت کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا.

انہوں نے کہا کہ بلوچ فرزندان وطن بلوچ سرزمین اور بلوچ ثقافت کے حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہیں، آج کا بلوچ کلچر ڈے ان بلوچ سپوتوں کے نام جو مادر وطن کی دفاع اور بلوچ ثقافت کی بقا کی خاطر تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں یا کر چکے ہیں، ہزاروں بلوچ قومی بقاء کی خاطر ریاستی اداروں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کر چکے ہیں یا پس زندان ٹارچر سہ رہے ہیں –

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ جب تک ہاتھ پاؤں سلامت ہیں اور سانسیں چل رہے ہیں اس تحریک کا حصہ ہوں، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گا –

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سبی میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر جی

اتوار مارچ 3 , 2024
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع سبی میں پاکستانی فوجی کینٹ کے قریب سرکاری حمایت یافتہ انور آرائیں کے ٹھکانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دھماکے کی نتیجے میں سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا۔ہم تمام سرکاری حمایت یافتہ لوگوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ