کوئٹہ: وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6133ویں روز جاری، لاپتہ محمد صدیق لانگو کے اہلِ خانہ کی اپیل

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام احتجاجی کیمپ 6133ویں روز بھی جاری رہا۔

مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ آج کے احتجاج میں کلی اسماعیل، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد صدیق لانگو کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔

اہلِ خانہ کے مطابق محمد صدیق لانگو کو 7 اپریل کی رات مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز نے گھر سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔

اس موقع پر محمد صدیق لانگو کی اہلیہ نے وی بی ایم پی کے کیمپ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا:

“میں تمام معزز صحافیوں کی مشکور ہوں کہ آپ ہماری آواز کو کوریج دینے آئے۔ میرے شوہر کو 7 اپریل کی رات تقریباً 12 بجے ہمارے گھر، کلی اسماعیل (کوئٹہ) سے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا گیا۔ کئی دن گزر چکے ہیں مگر ہمیں ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جا رہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ وہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ان کے خاندان کے لیے شدید ذہنی اذیت کا باعث بن چکی ہے، اور بچوں کے سوالات کا جواب دینا بھی ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا:
“پاکستان کا آئین ہر شہری کو بنیادی حقوق دیتا ہے۔ اگر میرے شوہر پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں، اور اگر وہ بے قصور ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔”

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے بھی مطالبہ کیا کہ محمد صدیق لانگو سمیت تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے یا انہیں فوری طور پر بازیاب کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم ہو۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حمل میری ٹائم ڈیفنس فورس کے قیام کا اعلان کرتے ہیں، قابض فوج پر پہلا بحری حملہ، 3 نیوی اہلکار ہلاک – بی ایل اے

پیر اپریل 13 , 2026
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایل اے بلوچ سمندروں کے دفاع کے لیئے اپنے باقاعدہ بحری ونگ حمل میری ٹائم ڈیفنس فورس (Hammal Maritime Defence Force – HMDF) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ایل اے کی اس نئی ذیلی فورس نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ