سوراب: فورسز کے چھاپوں میں 25 افراد کی مبینہ حراست، آبادی خالی کرانے کی حکم

بلوچستان کے ضلع سوراب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 25 سے زائد افراد کو حراست میں لینے اور نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحویل میں لیے گئے افراد کے نام تاحال سامنے نہیں آ سکے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایف سی کیمپ کے قریب واقع آبادی کو خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق انہیں علاقہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے، جبکہ بعض افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق صورتحال کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: لوڑی جنگجاہ میں ناکہ بندی، پولیس چوکی پر قبضہ، فورسز کے قافلے پر شدید حملے

جمعرات اپریل 9 , 2026
بلوچستان کے شہر تربت میں لوڑی جنگجاہ کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور شدید حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے تقریباً تین گھنٹے تک علاقے میں ناکہ بندی قائم رکھی اور قریبی پولیس چوکی پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ