مستونگ: کردگاپ میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، فورسز سے جھڑپوں کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں مسلح افراد کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے علاقے کے بعض حصوں پر کنٹرول حاصل کر کے شاہراہوں پر ناکہ بندی قائم کی، جہاں گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے پیش قدمی کی کوشش کی گئی، جس پر دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور جھڑپیں شروع ہو گئیں، جو تاحال جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں، جبکہ پنجپائی کے مقام پر پیش قدمی کرنے والے ایک فوجی قافلے کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

مزید برآں بعض مقامات پر پولیس تھانوں کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

صورتحال انتہائی کشیدہ ہے جبکہ حکام کی جانب سے ان واقعات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ