ڈاکٹر جلال بلوچ کی کتاب ’لانگ مارچ‘ شائع، جبری گمشدگیوں پر مبنی جدوجہد کی داستان

ڈاکٹر جلال بلوچ کی کتاب ’’لانگ مارچ‘‘ شائع ہو چکی ہے، جس میں جبری گمشدگیوں کے متاثرہ خاندانوں کی جدوجہد اور انصاف کے لیے ان کے مطالبات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

یہ کتاب ماما قدیر بلوچ اور لمہ راج بی بی کے نام معنون کی گئی ہے، جن کی طویل اور ثابت قدم جدوجہد نے جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ایک اہم انسانی حقوق کے مسئلے کے طور پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں کے باعث اس مسئلے کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل ہوئی۔

مصنف نے کتاب میں اس تحریک کے پس منظر اور اس لانگ مارچ کی تفصیلات قلم بند کی ہیں، جو بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

کتاب کا ترجمہ ریاض بلوچ اور اصغر بلوچ نے کیا ہے، جبکہ اس کی اشاعت میں دیدگ بلوچ کی کاوشیں شامل ہیں۔

’’لانگ مارچ‘‘ کو زیروان پبلشرز، مہرب روڈ، مستونگ نے شائع کیا ہے اور یہ اب عام قارئین کے لیے دستیاب ہے، خصوصاً ان افراد کے لیے جو بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور متاثرہ خاندانوں کی جدوجہد کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی انتقال کر گئے

جمعرات اپریل 2 , 2026
کراچی میں بلوچستان کے معروف قبائلی و سماجی رہنما اور شہید نواب اکبر خان بگٹی کے فرزند نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں رنج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ