کوئٹہ: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، اہل خانہ کا قتل کا الزام

کوئٹہ میں اسرار احمد نامی نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر اہل خانہ نے پولیس پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متوفی کے والد محمد انور کے مطابق ان کے بیٹے کو چھ روز قبل ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل مختلف تھانوں میں اپنے بیٹے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم انہیں ہر جگہ یہی بتایا جاتا رہا کہ اسرار احمد پولیس کی تحویل میں نہیں ہے۔

والد کے مطابق بعد ازاں ایس پی سریاب کی جانب سے فون پر اطلاع دی گئی کہ ان کے بیٹے نے شلوار کے ناڑے سے خودکشی کر لی ہے۔ تاہم انہوں نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کو پولیس اہلکاروں نے پھانسی دے کر قتل کیا اور اب اسے خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔

اہل خانہ نے واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈاکٹر جلال بلوچ کی کتاب ’لانگ مارچ‘ شائع، جبری گمشدگیوں پر مبنی جدوجہد کی داستان

جمعرات اپریل 2 , 2026
ڈاکٹر جلال بلوچ کی کتاب ’’لانگ مارچ‘‘ شائع ہو چکی ہے، جس میں جبری گمشدگیوں کے متاثرہ خاندانوں کی جدوجہد اور انصاف کے لیے ان کے مطالبات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ماما قدیر بلوچ اور لمہ راج بی بی کے نام معنون کی گئی ہے، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ