
بلوچستان کے شہر تربت کے نواحی علاقے میری میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لاش ایک اسکول کی چاردیواری کے قریب سے ملی، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 24 سالہ شہاب ولد نزیر، ساکن آپسر کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ قتل کے محرکات اور ملزمان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں
