پنجگور: ڈیتھ اسکواڈ اور پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ کارندوں پر حملے، جانی نقصانات کی اطلاعات

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مختلف علاقوں میں مسلح حملوں اور جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں جانی نقصانات کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پنجگور کے علاقوں خدابادان، گرمکان، چتکان، تسپ، فٹ بال چوک اور پسکول سمیت مختلف مقامات پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بیک وقت حملے کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے کئی گھنٹوں تک علاقے کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ مسلح گروہ، جنہیں مقامی طور پر “ڈیتھ اسکواڈز” کہا جاتا ہے، کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور میں فائرنگ کے واقعات میں امداد ولد محمد ابراہیم، سکنہ سراوان خدابادان اور عبدالعزیز ولد وزیر، سکنہ بونستان ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق بعض مقامات پر پاکستانی فوج کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں گھات لگا کر حملے کیے گئے، تاہم ان حملوں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کی بندش اور پاکستانی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن اور چھاپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث مقامی آبادی گھروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی بلوچ مسلح تنظیمیں پاکستانی فوج اور اس کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈز کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں جن میں متعدد ہلاکتیں ہوئی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ