تربت: کیچ کور پل کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی

بلوچستان کے علاقے تربت میں کیچ کور پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فیروز ولد گھرام، ساکن ملکی باغ کے نام سے ہوئی ہے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ