مچھ: 9 سال سے لاپتہ نثار  کا بھائی  ساجد جبری لاپتہ،نوشکی سے نوجوان بازیاب

مچھ: 9 سال سے لاپتہ نثار  کا بھائی  ساجد جبری لاپتہ،نوشکی سے نوجوان بازیاب

بلوچستان کے علاقے مچھ بولان سے پاکستانی فورسز نے جون 2015 میں جبری لاپتہ ہونے والے نثار احمد ولد محمد اسحاق  کے بھائی ساجد سمالانی کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

علاقائی ذرائع  کے مطابق نثار احمد کو بھی پاکستانی فورسز نے 9 سال قبل حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے ۔

آپ کو علم ہے گذشتہ  روز کوہلو سے طارق ولد میر حسین  نامی نوجوان کو بھی حراست میں لیکر گمشدگی کا شکار بنایا گیا ،بتایا جارہے کہ ان کے بھائی دلوش کو پاکستانی فورسز نے 7 سال قبل سبی جاتے ہوئے راستے سے  جبری لاپتہ کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے ۔

دریں اثناء نوشکی سے لاپتہ صلاح الدین بادینی بازیاب ہواہے ۔اس حوالے سے انکے خاندانی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوشکی سے 7 فروری 2024ءکو لاپتہ ہونے والا صلاح دین بادینی بازیاب ہوکر بخیر و عافیت اپنے گھر پہنچ چکا ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سیاست اوربہترین سیاسی نظام منزل آسان اورمستقبل کی تعمیروترقی کاضامن ہے۔ڈاکٹرجلال بلوچ

پیر فروری 26 , 2024
بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے سیاسی تربیتی سلسلے پروگراموں کے سلسلے میں ’’سیاست ‘‘کے موضوع پہ ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض بی این ایم نیدرلینڈز چیپٹر کے ممبر کہور بلوچ نے ادا کیےجبکہ مہمان بلوچ نیشنل موومنٹ کے سینئروائس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ