پاکستان فوج کی جانب سے بولان کے مختلف علاقوں میں فوج کشی آج چوتھے روز بھی جاری رہا ۔ بولان سے متصل سبی، ہرنائی، مچھ میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ گن شب و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بولان سے متصل سبی کے علاقے شابان میں علیان نامی شخص کے گھر کو محاصرے میں لیکر خواتین و بچوں کو یرغمال رکھا ہے۔
فوج نے علیان کے پچیس کے قریب بھیڑ بکریاں ہانک کر لے گئے ہیں ۔
علاقہ فوجی محاصرے میں ہونے اور مواصلاتی نظام کی عدم موجودگی کے باعث مکمل معلومات تک رسائی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔