بلوچستان کیچ تربت کے علاقہ ھوشاب میں قابض پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے ۔ پاکستانی فوج کی جانب سے ھوشاپ شہر میں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ھوشاپ مکمل پاکستانی فوج کے محاصرے میں ہے ، جہاں ہر شخص کی تلاشی لی جا رہی ہے اور شناختی کارڈ کارڈوں کی چھان بین کی جارہی ہے ۔
دوسری جانب ہوشاپ کے گرد نواح میں ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں جو قریبی پہاڑی سلسلوں میں مسلسل گشت کررہے ہیں ۔