دکی: مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس، ایک کانکن ہلاک

دکی کے قریب واقع ایک مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق دکی سے تقریباً 8 کلومیٹر مغرب کی جانب واقع کوئلہ کان میں دورانِ کانکنی اچانک زہریلی گیس بھر گئی، جس کے نتیجے میں کانکن عبدالرشید ولد عبدالغفور قوم اچکزئی، سکنہ افغانستان، موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد مقامی کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کی، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔ بعد ازاں لاش کو افغانستان روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کانکنی سے منسلک حادثات کے واقعات نئے نہیں۔ پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں پیش آنے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 89 کانکن ہلاک ہوئے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، مزید ایک طالبعلم لاپتہ، ایک شخص بازیاب

پیر جنوری 12 , 2026
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق 25 سالہ طالبعلم رمیز ولد نواب کو 12 جنوری 2026 کی علی الصبح پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق رمیز کا تعلق ضلع آواران کے علاقے قمبرو سے ہے۔ انہیں 12 جنوری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ