گوادر: جیونی میں مسلح افراد کا ملٹری انٹیلی جنس اہلکاروں پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک، اسلحہ ضبط

بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیونی میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے دو حاصر سرویس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام جیونی کے علاقے پانوان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایم آئی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہرنائی: مزید ایک لاش کی شناخت جبری گمشدگی کا شکار علی اکبر سمالاڑی کے نام سے ہوئی

اتوار جنوری 4 , 2026
ہرنائی میں گزشتہ روز برآمد ہونے والی چوتھی لاش کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق برآمد لاش کی شناخت علی اکبر سمالاڑی ولد علی نواز سمالاڑی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں اہلِ خانہ کے مطابق سات ماہ قبل ہرنائی کے علاقے کھوسٹ سے پاکستانی فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ