امریکا کے وینزویلا پر حملوں کے دعوے، کاراکاس سمیت متعدد ریاستوں میں دھماکوں کی اطلاعات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف فوجی کارروائی کا دعویٰ کیا ہے۔ وینزویلا حکومت کے مطابق امریکی حملے دارالحکومت کاراکاس کے علاوہ میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں کیے گئے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں دیکھی گئیں۔ وینزویلا حکومت نے ان حملوں کو امریکا کی فوجی جارحیت قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد ملک کے تیل اور معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔

وینزویلا نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ یا فوجی طاقت کے ذریعے اپنے وسائل پر قبضے کو مسترد کرتا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے تاحال مکمل فوجی آپریشن یا وینزویلا کی قیادت کی گرفتاری سے متعلق دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سالانہ مسلح کاروائیوں کی تفصیل شائع، 581 حملوں میں 647 اہلکار ہلاک کردیے گئے۔ بی ایل ایف

ہفتہ جنوری 3 , 2026
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے سالانہ کاروائیوں کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل ایف نے جنوری تا دسمبر 2025 کے دوران بلوچستان بھر میں 581 مسلح کارروائیاں کیئے، جن کے نتیجے میں 929 اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان پہنچا، جن میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ